جنوبی افریقہ کے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زور دار جھٹکا لگ گیا

کیپ ٹاون(پی این آئی) جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باؤما بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے دوران زخمی ہو گئے ۔

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما بھارت کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث انہیں کھیل چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔پہلے سیشن میں ٹیمبا کے گراؤنڈ سے باہر جانے کے بعد ڈین ایلگر نے ٹیم کی قیادت سنبھالی۔

 

 

میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور 20 ویں اوور میں ویرات کوہلی کی شاٹ پر گیند کا پیچھا کرتے ہوئے خود کو زخمی کروا لیا۔ٹیمبا کو چوٹ لگنے کے بعد سکین کے لئے بھیجا گیا جہاں میڈیکل ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ ان کا طبی معائنہ جاری رہے گا اور میچ میں ان کی مزید شرکت کے بارے بعد میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close