افغان کرکٹ بورڈ نے تین اہم ترین کھلاڑیوں کو زور دار جھٹکا دیدیا، کریئر داؤ پر لگ گیا

کابل (پی این آئی)افغانستان کرکٹ بورڈ نے ملک کیلئے کھیلنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے پر تین اہم تین کھلاڑیوں کو زور دار جھٹکا دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بور کی جانب سے مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کو ایک سال تک سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی اگلے دو سال تک لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ تینوں کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ انہیں جنوری ایک 2024 کے سینٹرل کنٹریکٹ سے آزاد کیا جائے اور ساتھ ہی فرنچائز ٹورنامنٹ کیلئے این او سی جاری کیا جائے ،

کھلاڑیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو سامنے رکھتے ہوئے بورڈ نے تینوں کے خلاف سخت ڈسپلنری ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔
بورڈ نے بیان کہا کہ تینوں کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار ی رہے کیونکہ وہ خود کو لیگ کرکٹ میں مصروف رکھنا چاہتے تھے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے ملکی کرکٹ کے مفاد کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔
تینوں کھلاڑیوں کے مطالبے پر بورڈ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کی اور کرکٹ بورڈ کے حق میں بہتری کے اقدامات کے طور پر سزائیں تجویز کیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں