خاتون مداح نے کیا فرمائش کردی کہ بابر اعظم کو انکار کرنا پڑا؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن پہنچ چکی ہے جہاں اسٹیڈیم میں ٹیم پریکٹس کررہی ہے۔
ایک پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے بات چیت کی تو اس دوران ایک خاتون پرستار نے بابر اعظم سے ان کی ہیٹ مانگ لی۔
بابر اعظم جب مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے تو ایک خاتون نے کہا کہ بھائی مجھے آپ کی ہیٹ چاہیے۔

جواب میں سابق کپتان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے پاس بھی ایک ہی ہے۔

 

یاد رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شیڈول ہے جبکہ تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close