پی ایس ایل میں جگہ نہ ملنے پر احمد شہزاد نے مستقبل بارے بڑا اعلان کردیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 میں کسی بھی ٹیم میں جگہ نہ ملنے کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کئے جانے والے اپنے بیان میں قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہہ دیا۔
ڈرافٹنگ کے دوران تمام ٹیموں نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے لیے اپنے سکواڈز مکمل کر لیے ہیں تاہم اب سپلیمنٹری میں بھی کچھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا لیکن، احمد شہزاد ڈرافٹ میں کسی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر کافی افسردہ دکھائی دے رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close