لاہور(پی این آئی )لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں فخر زمان لاہور قلندرز کا ہی حصہ ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا کا کہناتھا کہ فخر زمان لاہور قلندرز سے فخر پاکستان بنے ، اور یہ اب کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ قلندرز فیملی کا حصہ نہ ہوں ، وہ پی ایس ایل لاہور قلندرز کی جانب سے ہی کھیلیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے پرجوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے سارا سال کام کرتے ہیں اور اب پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس اچھے آپشنز ہیں ، مضبوط ٹیم بنے گی ، دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز اس مرتبہ بھی ٹف ٹائم دے گی۔
عاطف رانا نے کہا کہ بڑے نام تو پہلے بھی پی ایس ایل میں نہیں تھے ، وہ بڑے نام آئے جو کیرئیر کے اختتام پر تھے ، جن میں اے بی ڈویلئیرز ، برینڈن میکلم اور کرس گیل جیسے کھلاڑی شامل تھے، ہمارے اپنے بڑے نام ہیں اور ان کی وجہ سے پی ایس ایل بڑی ہے۔
سی ای او لاہور قلندرز کے مطابق شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، فخر زمان ، محمد رضوان اور بابر اعظم دنیا کے بڑے نام ہیں جو پی ایس ایل میں ایکشن میں ہوتے ہیں ، پی ایس ایل کو فینز کے درمیان میں ہونا چاہیے ، جو سب سے اہم ہے اور ہم پی ایس ایل کا پاکستان میں ہی ہونا اہم سمجھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں