محمد عامر کےخطرناک اسپیل نے بریوز کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی

ابوظہبی(پی این آئی )پاکستان کے سابق بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے بہترین بلے بازوں پر مشتمل چنئی بریوز کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا ۔ انہوں نے صرف 7 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرکے چنئی بریوز کی بیٹنگ کو تباہ کردیا تھا۔ابوظبی ٹی 10 کے 23 ویں میچ میں ان کے اسپیل نے بریوز کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز تک محدود کردیا اور نیو یارک اسٹرائیکرز کو 5 وکٹوں سے فتح دلائی۔ جیت کے ساتھ اسٹرائیکرز نے 10 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

نیو یارک اسٹرائیکرز نے بھی 30 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان پر مایوس کن آغاز کیا تاہم آصف علی نے ناقابل شکست 23 رنز کی اننگز کھیل کر 9 گیندیں باقی رہتے ہوئے اپنی فتح کو یقینی بنایا۔ سیم کک اور جنید صدیقی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔محمد عامر کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close