انگریز ہوں لیکن مجھے دھوپ اور گرم موسم پسند ہے، ایلکس ہیلز

ابوظہبی( پی این آئی) انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کو ابوظہبی کا موسم بہت پسند ہے ۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں انگریز ہوں لیکن مجھے دھوپ اور گرم موسم پسند ہے۔ مجھے ساحل پسند ہے ۔دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز نے گزشتہ دو سیزن فرنچائز میں گزارے ہیں وہ نہ صرف ابوظہبی کو پسند کرتے ہیں اور انگلینڈ کی سرد موسم سرما سے دور رہنے کا لطف اٹھاتے ہیں۔.

ٹیم ابوظہبی نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچ کھیلے ہیں تاہم وہ ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان نتائج کے باوجود ہیلز ٹورنامنٹ میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ انگلش بلے باز نے کہا کہ وہ واقعی ٹی 10 میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہ ٹی 10 میں ان کا چوتھا سیزن ہے۔ ساحل ، سورج اور ٹی 10 کرکٹ کے علاوہ ہیلز ابوظہبی میں کھانے اور سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ جب بھی وہ ٹی 10 ٹورنامنٹ کھیلنے آتے تو ان کا وزن بڑھ جاتا ہے ۔”انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں کا ہر کھانا پسند ہے جب بھی میں یہاں آتا ہوں تو وزن میں تین چار کلو کا اضافہ ہوجاتا ہے میں سب کچھ کھاتا ہوں انتخاب کے لئے بہت سارے ریستوراں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close