پی ایس ایل 9، وہ کھلاڑی جو ہارٹ فیورٹ بن گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے مختلف کھلاڑیوں کی ٹریڈاورینٹشن تیز ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پلاٹینیم کیٹیگری میں مختلف قومی کھلاڑی ٹریڈ کے لیے اوپن ہیں جبکہ نسیم شاہ سب کے لیے ہارٹ فیورٹ بن گئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی نسیم شاہ میں دلچسپی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کا ملتان سلطانز یا پشاور زلمی میں جانے کا امکان ہے۔

کراچی کنگز نے بھی عماد وسیم اور محمد عامر کو ٹریڈ کے لیے اوپن چھوڑ دیا، ذرائع نے محمد عامر کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ عماد وسیم کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں جگہ پکی ہوسکتی ہے، پی ایس ایل ڈرافٹ میں پہلی پلاٹینیم پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہے، ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں شیڈول ہیں۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا ہے، عماد وسیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ جوائن کرلی ہے جبکہ حسن علی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close