ٹیسٹ اسکواڈ کے کیمپ میں مزید 3 بولرز کو شامل

اسلام آباد (پی این آئی)پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کیمپ میں مزید تین بولرز کو شامل کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق شاہنواز دھانی بولنگ کے لیے فٹ محسوس نہیں کر رہے جس کی وجہ سے انہیں ری ہیب کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close