آئی سی سی نے 1992 اور 2023 ورلڈکپ سے متعلق دلچسپ معلومات پیش کردیں

اسلام آباد (پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 1992 اور 2023 ورلڈکپ سے منسلک دلچسپ معلومات شیئر کردیں۔ آئی سی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ ہی 1992 میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ پوسٹ کے مطابق 1992 کا ورلڈکپ پہلی بار راؤنڈ رابن مرحلے کے تحت کھیلا گیا تھا، جس میں تمام ٹیموں نے کم ازکم ایک میچ میں کامیابی سمیٹی تھی جبکہ ٹورنامنٹ پاکستان کے نام رہا تھا۔

سال 2023 کے ورلڈکپ میں بھارت واحد ٹیم تھی جو بنا کسی شکست کے فائنل تک پہنچی تھی تاہم آسٹریلیا نے ایونٹ کے فائنل میں شکست دیکر دائرہ مکمل کردیا۔