ورلڈکپ فائنل میں شکست، بھارتی فینز کی جان لینے لگی

اسلام آباد(پی این آئی)ورلڈکپ 2023کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر 2بھارتی فینز نے خودکشی کرلی جبکہ ایک اور فین فین کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2 مداحوں 23 سالہ راہول لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن نے بھارت کی ہار پر دل شکستہ ہوکر خودکشی کرلی۔

میچ دیکھنے کے بعد تھیٹر کے نزدیک ہی راہول لوہار نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی، جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے بھی چھت سے لٹک کر خودکشی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close