قومی کرکٹر امام الحق کی دلہن کی تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ کرکٹر کی ہونے والی اہلیہ کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے پیج سے امام الحق کی ہونے والی دلہن انمول محمود کی تصاویر شیئر کی گئیں اور انہیں ٹیگ کیا گیا، کیپشن میں ‘امام کی انمول’ لکھا تھا۔

اس پوسٹ میں امام الحق کو بھی ٹیگ کیا گیا، اس کے علاوہ یہ تصاویر فوٹوگرافر عزہ شاہین ملک نے بھی انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں