ورلڈکپ فائنل، میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ فائنل 2023 کیلئے تجربہ کار جوڑی رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس کے علاوہ کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close