کپتانی سے ہٹانے پرسلیم ملک کا بابر اعظم سے متعلق اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیا کپ اور ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ بابر اعظم سے زبردستی استعفیٰ لیا گیا اسی بات پر 24 نیوز کے پروگرام ’’ورلڈ کپ ہنگامہ ‘‘ میں ایک کالر نے تشویش کا اظہار کیا اور پوچھا کہ کیا زبردستی کپتانی واپس لیئے جانے پر بابر اعظم کی پرفارمنس پر فرق پڑے گا؟

سابق سینئر کھلاڑی سلیم ملک نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم کی پرفارمنس میں تو بہتری آ سکتی ہے لیکن ٹیم پرفارمنس مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ، سلیم ملک نے دونوں چیزوں کی مثالیں بھی دیں اور کہا کہ ماضی میں بہت سے بہترین بلے بازوں نے جب کپتانی چھوڑی تو ان کی اپنی پرفارمنس بہترین ہو گئی اس لیے کہ کپتانی کی وجہ سے آپ پر پریشر ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے ،

کونسے بولر کو کس جگہ پر استعمال کرنا ہے فیلڈنگ دیکھنی ہے ہر کھلاڑی کی پرفارمنس پر بھی توجہ دینی ہوتی ہے ، تو جب وہ ان تمام چیزوں سے آزاد ہو جاتا ہے تو اس کی پرفارمنس میں مزید نکھار آ جاتا ہے ، ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کی مثال آپ کے سامنے ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close