’’بابراعظم کی ٹی20 اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی‘‘ معروف کھلاڑی برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے بابراعظم کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔ آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز تینوں فارمیٹ سے مستعفیٰ ہونے والے سابق کپتان بابراعظم کے حوالے سے مقامی ٹی وی چینل پر اینکر نے سوال کیا کہ بابر کی تینوں میں فارمیٹ میں جگہ بنتی ہے؟۔

جس پر سابق کرکٹر محمد عامر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انکی ٹی20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی جبکہ عماد وسیم نے کہا کہ اسے “سخت کال” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے۔  پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے 104 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں جس میں انکی اوسط 41.48 ہے جبکہ انہوں نے 3 ہزار 485 رنز بنائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close