ممبئی(پی این آئی) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے بھارتی کپتان نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان کےکرکٹ ورلڈکپ میں 50 چھکے مکمل ہوگئے ہیں، روہت شرما 27 اننگز میں 50 چھکے لگا کر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کےکرکٹر کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 34 اننگز میں 49 چھکے لگائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں روہت شرما 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں