امام الحق کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شکستیں سمیٹ کر وطن واپس لوٹ آئی ہے اور اب شادیوں کے سیزن کا آغاز ہو گیا ہے ،امام الحق اور فہیم اشرف جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے اہم دورے کیلئے نیشنل کرکٹ کیمپ میں تاخیر سے شامل ہوں گے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ امام الحق کی شادی کی تاریخ 25 اور 26 طے ہوئی ہے اور شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی فہیم اشرف بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں تاہم ان کی شادی کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close