بابر اعظم کی کپتانی، شاہد آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے میں بابر اعظم کو ہی کپتان ہونا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے کافی امید تھی۔ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی بھی تھے اور کنڈیشنز بھی۔ پاکستان نے صلاحیت کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ماحول اسی طرح کا ہوتا ہے۔ بڑے ایونٹ میں آپ کو پریشر لینا ہوتا ہے۔ بابر اعظم کو ہی دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنا چاہیے۔ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ہوگا۔ ورلڈ کپ میں جن ٹیموں نے اچھا کھیلا وہ اوپر ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ اتنی غلطیاں کریں گے تو پھر جیت نہیں سکتے۔ گراس روٹ کرکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چیمپینز ٹرافی کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔ بھارت جو کر رہا ہے اسے کرنے دیں آپ اپنے معاملات پر توجہ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close