ڈینگی نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(پی این آئی)شہر لاہور میں ڈینگی کے وار جاری، مہلک وائر ایک اور زندگی نگل گیا۔ ڈینگی نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، ڈینگی بخار سے متاثرہ مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی بخار کا مریض چل بسا،24 گھنٹوں میں شہر میں 75 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ یہ بھی پ لاہور کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی 87 تک جاپہنچی، سرکاری ہسپتال میں 68 جبکہ پرائیویٹ ہسپتال میں 19مریض زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے 90 مقامات سے ڈینگی لاورا برآمد ہوا، طبی ماہرین نےشہریوں کوفوری احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close