ورلڈکپ، پاکستان زندہ بھاگ! سہواگ کا طنز

اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کی ہار کے بعد پاکستان کیلئے سیمی فائنل کے راستے ناممکن کیا ہوئے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ طنز کرنے لگے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سری لنکا کی شکست کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “پاکستان زندہ بھاگ! محفوظ پرواز کے ساتھ گھر جائیں۔
گزشتہ روز کیویز نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں اور 160 بالز سے شکست دی تھی جسکے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بھی تقریباً ختم کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close