ورلڈکپ ،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اہم ترین مقابلے کا ٹاس ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 44 ویں میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس موقع پر بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ ہم پہلے بیٹنگ کرتے لیکن ہمارے نصیب میںپہلے بیٹنگ نہیں تھی لیکن پھر بھی کوشش کریں کہ انگلینڈ کی ٹیم کو جلد از جلد آئوٹ کریں ، رن ریٹ ہمارے ذہن میں ہے اس کےمطابق کھیلیں گے اور کوشش کریں گے ہم اپنے اہداف کو حاصل کر یں ۔

ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے، پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close