بھارتی فاسٹ بولر شامی کو معروف اداکارہ نے شرط رکھتے ہوئے شادی کی پیشکش کردی

اسلام آباد (پی این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کیلئے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر محمد شامی کو اداکارہ پائل گھوش ایک شرط رکھتے ہوئے شادی کی پیشکش کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف اداکارہ اور سیاسی جماعت میں ویمن ونگ کی نائب صدر پائل گھوش نے مسلمان بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ تم اپنی انگریزی بہتر کرلو تو میں شادی کرنے کو تیار ہوں۔

سال 2014 میں محمد شامی نے ماڈل حسین جہاں سے شادی کی تھی تاہم مارچ 2018 میں انکی اہلیہ نے سسرال والوں اور شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ شامی نے مجھے جان سے مارنے کی بھی کوشش کی۔ قبل ازیں میگا ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر مقامی میڈیا چینل نے انکی اہلیہ حسین جہاں کا انٹرویو لیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا، جس میں انکی اہلیہ کا کہنا تھا کہ شامی اگر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اچھا کھیل رہا ہے اور اور اچھی کمائی کر رہا ہے تو ہمارا مستقبل محفوظ ہوجائے گا۔

انٹرویو کے دوران اینکر نے فاسٹ بولر کو نیک خواہشات بھیجنے کو کہا تو حسین جہاں نے کہا ’’میں ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات ضرور بھیجوں گی لیکن شامی کو نہیں!‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close