اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق کوچ کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا کہ مائیک ہیسن کو پی ایس ایل 9 کیلئے بطور ہیڈ کوچ خوش آمدید کہتے ہیں۔ مائیک ہیسن کو پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر محمود کی جگہ پر نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مائیک ہیسن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی میں خوش آمدید کوچ‘۔خیال رہے کہ مائیک ہیسن آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلور کی کوچنگ کر چکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ مینز ٹیم کے سابق کوچ بھی رہ چکے ہیں، ان ہی کی کوچنگ میں کیوی ٹیم نے 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close