آئی سی سی رینکنگ، بابر اعظم کی ڈھائی سال بعد بادشاہت ختم ، پہلے نمبر پر کون آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے جب کہ ان کی جگہ اب بھارتی اوپنر شبمن گل نمبر ون پر براجمان ہوگئے۔ شبمن گل کے 830 رینکنگ پوائنٹس ہو گئے جب کہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم لگ بھگ ڈھائی برس نمبر ون کی پوزیشن پر رہے، اب ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close