آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد افغانستان کو پہلی بار بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی)افغانستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلیا، 2025 کا میگا ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں گزشتہ روز آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ممبئی میں میچ کھیلا گیا۔ کینگروز نے سنسنی خیز میچ میں 3 وکٹوں سے افغان ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

افغانستان ٹیم نے شکست کے باوجود تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 6 نومبر کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست کے ساتھ ہی افغانستان کے ٹاپ 8 ٹیموں میں برقرار رکھنے کی تصدیق ہوگئی تھی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستانی کی میزبانی میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں شامل ہونگی۔ افغانستان میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی چھٹی ٹیم بن گئی ہے۔

دوسری طرف تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی دفاعی چیمپیئن انگلینڈ چیمپیئنز ٹرافی کا حصہ نہیں ہوگی۔ ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہونے کے باعث انگلینڈ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close