ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

اسلام آباد (پی این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹخنے کی انجری سی چھٹکارا نہیں پا سکے۔ ہاردک پانڈیا بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے اور وہ اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں