ورلڈکپ2023، پاکستان اور بنگلادیش میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟ حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم معرکہ آج  کھیلا جارہا ہے ۔  پاکستانی ٹیم کو ایونٹ سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں محض 2 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جہاں دونوں ٹیموں نے ایک ایک فتوحات درج کررکھی ہیں۔

سال 1999 میں بنگلادیش نے آخری بار پاکستان ورلڈکپ مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان نے 2019 میں بنگال ٹائیگرز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close