بابراعظم کا متبادل کپتان کون؟ عبدالرزاق نے بتادیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے قومی کرکٹ ٹیم کے کیپر سرفرازاحمد کو دوبارہ کپتان بنانے کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق نے کہا کہ دو، تین کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے، اگر کپتانی کیلئے جانا ہے تو سرفراز احمد اچھا کپتان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کی بولنگ بہت ہی اچھی ہے، ویسے بنگلادیش کو میچ جیتنا چاہیے تھا۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور سائوتھ افریقا کے میچ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، ہمیں اب ان دونوں ٹیموں کی طرزکی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close