پاکستانی کھلاڑیوں کو کتنےماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں؟ راشد لطیف کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی پلئیرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا کہ بابراعظم گزشتہ دو روز سے چیئرمین ذکا اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو میسج کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا جبکہ پاکستانی پلئیرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا پر بہت سی چیزیں ہو رہی ہیں، شاید وہ جھوٹی ہیں لیکن میں آپکو سچی خبر فراہم کروں گا جو روکی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کو پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو وہ کیسے کھیلیں گے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close