‘یقین کے اوپر معجزے ہوتے ہیں’ پاکستان کی شکست کے بعد ثقلین مشتاق کا پیغام

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عزت کیلئے آپکو کم بیک کرنا ہوگا، ہمیں آپ پر یقین ہے، ہمارا ایمان بھی یہی ہے کہ یقین کے اوپر معجزے ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست کے بعد قومی ٹیم کو پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ آپ سب افغانستان سے شکست کے بعد افسردہ اور دل شکستہ ہونگے۔’

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ‘جی جان کی بازی لگادو، انشا اللہ تم لوگ نتیجہ تبدیل کرو گے۔ تم لوگوں کو بہت رگڑیں لگی ہیں زندگی میں، کہاں سے شروع کیا تھا کہاں تک پہنچ گئے۔ تم لوگوں نے خود ہی سیکھا ہے، اپنے راستے اپنی منزل خود ہی ڈھونڈی ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ اپنے پہ، ایک دوسرے پہ اور اللہ پر یقین رکھو۔ تم سے زیادہ بہادر کوئی نہیں کیونکہ تم حالات سے لڑ کر آئے ہو۔ تم سے بڑا فائٹر کوئی نہیں کیونکہ تم سسٹم سے لڑ کر آئے ہو۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘تم لوگوں نے غربت سے لڑا ہے، بہت سے ایسے لڑکوں کے میں جانتا ہوں جن کے پاس پہننے کو جوتے بھی نہیں تھے۔ ہم ورلڈکپ کے اندر ہیں، سیمی فائنل بھی کھیلیں گے، فائنل بھی کھیلیں گے۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close