امام الحق بھی دولہا بننے کو تیار، شادی کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق بھی دولہا بننے کو تیار ہیں اور انکی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ رواں سال قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان کے بعد اوپنر امام الحق بھی جلد دولہا بنیں گے۔ امام الحق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے اختتام کے بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

امام الحق کی شادی کی تقریبات لاہور میں 23 نومبر سے شروع ہوں گی اور 23 نومبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے اوپنر کے نکاح کی تقریب 25 نومبر جبکہ ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔ یاد رہے کہ امام کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی سے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close