بابر اعظم نے ایک بار پھر بازی مار لی

اسلام آباد (پی این آئی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پھر سے بازی لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی جبکہ بھارت کے شبمن گِل کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے،

جاری رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر اور جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق رینکنگ میں دسویں اور فخر زمان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا دوسرا جبکہ بھارت کے محمد سراج تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ،ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں