ورلڈکپ2023، آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کو وائرل بخار میں مبتلا ہونے کے باعث غیرضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق اسوقت بخار اور فلو کی علامات سے دوچار ہیں، بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ 20

اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تاہم اس موقع پر بھی اوپنر نے پاکستانی ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔ عبداللہ کے علاوہ محمد رضوان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا، زمان خان اور محمد حارث نے بھی ٹریننگ نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close