شاہد آفریدی کو گہرا صدمہ لگ گیا ، عوام سے دعائوں کی اپیل

اسلام آباد(پی این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بہن کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی بہن نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، شاہد آفریدی کے بھائی مشتاق آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انتقال کی اطلاع دی۔ شاہد آفریدی کی بہن کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close