معروف پاکستانی گلوکار نے ورلڈ کپ کیلئے تیار خصوصی ترانہ ریلیز کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ اور قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا ہے۔ گلوکار جواد احمد نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ترانہ ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی ہے۔

جیت کی لگن کے عنوان سے تیار کیے گئے ترانے کی ریکارڈنگ مختلف کرکٹ گراؤنڈز میں کی گئی ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانے کا میوزک معروف موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا ہے جبکہ ڈائریکشن دلاویز علی نے دی ہیں۔جواد احمد نے کہا کہ پوری قوم کی نیک تمنائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، اس گیت کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی دعاوں کے طفیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close