ورلڈکپ 2023، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، ٹاس ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے اہم ترین میچ میں پاک بھارت کے درمیان ٹاس ہو گیا ، ہائی وولٹیج میچ احمد آباد کے سب سے بڑے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ بھارت نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کوبیٹنگ کی دعوت دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بھی چوائس یہی تھی کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے ہیں تو پہلے بائولنگ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیمو ں سے شائقین کرکٹ کی بڑی توقعات ہیں ، ہم یہ میچ جیتنے کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔

میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے دونوں میچز جیت چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close