پاک بھارت میچ پر کتنا بڑاسٹہ لگ گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے میچ کے موقع پر سٹے باز بھی فعال ہو گئے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سٹے بازوں کی طرف سے میچ کے موقع پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگ گیا ہے۔ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میٹھادر، کھارادر، بہادر آباد، حسین آباد، سولجر بازار، گارڈن اور ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں قائم نیٹ ورک فعال ہو گیا۔ یہ نیٹ ورک نہ صرف قومی بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی باہمی رابطے کے لئے موبائل فون، واٹس ایپ اور دیگر مواصلاتی آلات استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ کے علاوہ بھی ورلڈ کپ کے دیگر میچوں پر بھی کروڑوں روپے کا سٹہ لگایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close