ورلڈکپ2023 ، ہار پر دل شکستہ افغان تماشائی بھارتیوں سے لڑ پڑے

اسلام آباد(پی این آئی) آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ میں شائقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ ورلڈکپ 2023 کا نواں میچ نئی دہلی کے اسٹیڈیم ارون جیٹلی میں ہوا، جہاں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جس میں بھارت نے باآسانی میچ اپنے نام کیا اور مخالف ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اسٹیڈیم میں صورتحال اسوقت بگڑ گئی جب بھارتی اور افغان شائقین کرکٹ درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، وہاں موجود دیگر تماشائیوں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین دورانِ لڑائی ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کو بےدریغ استعمال کررہے ہیں جبکہ ساتھ بیٹھے لوگ جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close