عبداللہ شفیق کی خود سے متعلق 3 سال قبل کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی)بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں سنچری سکور کرنے والے پاکستانی اوپننگ بیٹرعبداللہ شفیق کی خود سے متعلق 3 سال قبل کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہو گئی۔ سری لنکا کیخلاف ورلڈکپ ڈیبیو کرنے والےعبداللہ شفیق کی کارکردگی پر جہاں پاکستانی تجزیہ کاروں نے تعریفوں کے پل باندھے وہیں بھارتی تجزیہ کاربھی نوجوان کرکٹرکی عمدہ پرفارمنس پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

تاہم ایسے میں نوجوان کرکٹر کی خود سے متعلق کی گئی 3 سال قبل ایک پوسٹ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو چکی ہے،جس پر شائقین کرکٹ مختلف میمز بنا کر مختلف پلیٹ فارمز سمیت سوشل میڈیا پیجزپرشیئر کر رہے ہیں۔3 سال قبل عبد اللہ شفیق نے اپنی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ کاندھے پر بیگ اٹھائے ہوئے ہیں، انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”ان شاء اللہ ایک دن میں خود کو اپنے اوپر فخر محسوس کرواؤں گا”۔

انہوں نے یہ پوسٹ 21 جولائی 2020 کو شیئر کی تھی جو اب کرکٹر کی ورلڈکپ ڈیبیو میں بہترین کارکردگی کے بعد وائرل ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ نوجوان بیٹر نے گزشتہ سری لنکا کیخلاف ورلڈکپ 2023 کےاپنے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 گیندوں پر 113 رنز بنائے تھےجس میں دس چوکے، اور تین چھکے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے اوپنر عبد اللہ شفیق پہلے ورلڈ کپ میچ میں ہی سنچری سکور کرنے والے واحد پاکستانی بیٹر بنےاورڈیبیو ورلڈ کپ میچ میں سب سے بڑے انفرادی سکور کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close