محمد رضوان کی فلسطینوں کیلئے ٹویٹ ،آئی سی سی کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف جیت کو غزہ میں موجود بھائی بہنوں کے نام کیا تھا، جس پر آئی سی سی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ ان کی ٹوئٹ پر آئی سی سی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد غزہ سے متعلق رضوان کی ٹویٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ فرد اور ان کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے جیت کے بعد ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یہ جیت غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیت میں حصہ ڈالنے پر خوشی ہوئی، پوری ٹیم کے ساتھ عبداللہ شفیق اور حسن علی کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے میچ آسان بنادیا۔
اس موقع پر حیدر آباد کے لوگوں کی سپورٹ اور مہمان نوازی کا بھی محمد رضوان نے شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close