ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

حیدرآباد دکن(پی این آئی) ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی۔ سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ ایکسپریس کے مطابق  آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔

ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز بھارت نے 2019 میں بنایا تھا۔ پاکستان ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2011 کے ورلڈ کپ میچ میں بنگلورو میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کیخلاف 329 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔

سال 2019 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کا 322 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔ 2015 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 322 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ 1992 میں سری لنکا نے 313 رنزکا ہدف حاصل کرکے زمبابوے کو شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close