اسلام آباد (پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کا آٹھواں میچ حیدرآباد کے رجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان وقت کے مطابق میچ 1بج کر 30منٹ پر شروع ہو گا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، اور میچ میں فتح حاصل کرنے کے لئے اپنے بھرپور ارادے اور پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخرزمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف بلے بازی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں