ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کتنی بار آمنے سامنےآچکے ہیں کس کی جیت کا پلڑا بھاری رہا ؟ جانئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ورلڈ کپ 2023ء میں پنچہ آزمائی کریں گی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 8 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جبکہ 2019 ء میں بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا۔ 1975ء سے لے کر 2011ء کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان نے سری لنکا کو سات میچوں میں شکست دی،1975ء کے ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 192 رنز سے شکست دی۔ 1983ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا دو بار آمنے سامنے آئے، پاکستان نے پہلے میچ میں 50 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں 11 رنز سے سری لنکا کو شکست دی۔

1987 ء کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان اور سری لنکا دو بار آمنے سامنے آئے، پاکستان نے دونوں میچوں میں سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا۔ 1992 ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی جبکہ 1996ء، 1999ء، 2003ء اور 2007 ء میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کو میچ نہیں ہوا۔ 2011ء کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا۔ 2011ء کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی، واضح رہے کہ ایشیا کپ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close