پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹس کی فروخت کا اعلان

نئی دہلی (پی این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی گئی بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے پاک، بھارت میچ کیلئے مزید 14 ہزار ٹکٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا بڑا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close