کرکٹ ورلڈ کپ، آج کون سی دو بڑی ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا؟

چنئی (پی این آئی) کرکٹ کی عالمی جنگ ۔۔۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے پانچویں میچ میں آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔۔۔۔ بھارت کے بڑے شہر چنئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان بھارتی کرکٹ ٹیم سے تماشائیوں کو جیت کی بہت اُمیدیں وابستہ ہیں لیکن اُن کے سامنے آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی انتہائی منجھے ہوئے اور بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔۔۔۔۔

میچ کے حوالے سے بھارت کے لیےتشویش کی خبر یہ ہے کہ اُن کےنوجوان اوپنر شُبمن گل ڈینگی سے پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں اور اس میچ میں اُن کی شرکت مشکوک ہے ، اگر وہ نہیں کھیلے تو اُن کی جگہ ایشان کشن کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔۔۔۔۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس بھی فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں