سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کر دی

سابق کپتان اور ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم میں 5 خامیوں کی نشاندہی کر دی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد حفیظ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ چونکہ پاکستان کی ٹیکنیکل کمیٹی سے وابستہ تھے تو مجھے 4 ایسے کھلاڑی بتادیں جن سے متعلق آپ کو خدشات تھے اور آپ کے خیال میں ان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا؟

سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے صاف کہوں گا کہ ٹیم میں سیکنڈ اوپنر،نمبر 5 پر موجود کرکٹر، متبادل سپنرز اور نئی بال کا آپریٹر، یہ 4 ایسی پوزیشن ہیں جن کیلئے ہم تیار نہیں ہیں، سابق کپتان نے مزید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے اسپنرز اچھے کھلاڑی ہیں لیکن تیار نہیں، نئی بال کا آپریٹر ہمارے پاس نہیں ہے، اللہ نہ کرے اگر ورلڈکپ کے 48 دنوں میں شاہین یا حارث کو کوئی انجری ہوجاتی ہے

تو ہمارے پاس ان کے متبادل میں کوئی بولر نہیں اگر پانچویں ایشو کو دیکھیں تو ہمارے پاس بولنگ آل راؤنڈر بھی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں