بھارتی کپتان روہت شرما صحافی کے سوال پر گڑ بڑا گئے

نئی دہلی (پی این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل تقریب میں بھارتی کپتان روہت شرما صحافی کے سوال پر گڑ بڑا گئے۔پریس کانفرنس کے موقع پر صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ پچھلے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو جس طرح کامیاب قرار دیا گیا، آپ اس پر کیا کہیں گے؟ صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کیا سوال ہے یار میں کیا جواب دوں اس کا، روہت شرما کے انداز پر لوگ بھی ہنس پڑے۔

بھارتی شہر آحمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کو اسٹیج پر بلایا گیا، بابر اعظم اور روہت شرما ایک ساتھ اسٹیج پر آئے، جبکہ پریس کانفرنس میں بیشتر سوال بابر اعظم اور روہت شرما سے کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close