اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار اور اپنے اگریشن کے باعث ’’بامسی ‘‘کے نام سے مشہور حارث رؤف انٹر نیشنل سٹار بننے سے قبل کے حالات کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف اپنا آبائی گھر دیکھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ ان کا پرانا گھر ہے اور انہی گلیوں میں کھیل کر وہ بڑے ہوئے، حارث رؤف اس ویڈیو میں اپنے چھوٹے سے گھر میں
موجود اپنے کمرے کے بارے میں بتاتے ہیں اور پھر بتاتے ہیں کہ اس گھر میں ہم لوگ اور ہمارے 4 چاچو بھی رہتے تھے اس گھر کا بڑا کمرہ پاپا کے پاس تھا اور جس چاچو کی شادی ہوتی تھی اس چاچو کو کمرہ دے دیا جاتا تھا ہم دوسرے کمرے میں منتقل ہوجاتے اور آہستہ آہستہ جب سب چاچوں کی شادی ہو گئی او ر ان سب کو کمرے مل گئے تو پھر نوبت یہاں تک آ گئی کہ ہم گھر کے کچن میں بھی سوتے تھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں