اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ لاہور ٹریفک پولیس نے کپتان بابر اعظم کا دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے اور لین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔بابراعظم گلبرک کے علاقے سے گزر رہے تھے اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا جس پر ٹریفک وارڈن نے اُن پر جرمانہ کردیا۔ دوسری جانب اسلام آباد موٹروے پر ٹریفک اہلکاروں نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا تیز رفتاری پر 750 روپے کا چالان کاٹ دیا۔ واضح رہے کہ بابراعظم اور امام الحق نے عوامی شخصیت ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جرمانہ ہونے کے باوجود افسر کے ساتھ تعاون کیا۔
Babar Azam & chalan an endless love story. pic.twitter.com/MkKjzHodsZ
— Nawaz 🇵🇰 (@Rnawaz31888) September 25, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں