اسلام آباد (پی این آئی )کھیلنے سے پہلے کھلاڑی کھیل سے آؤٹ ۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔وانندو ہسارنگا ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں، اسی انجری کی وجہ سے وانندو ہسارنگا ایشیا کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق ری ہیب کے دوران وانندو ہسارنگا کی تکلیف میں اضافہ ہوا جس کے بعد وانندو ہسارنگا ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے۔سری لنکا کرکٹ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ابھی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا، ورلڈ کپ کے دوران مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں